the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

بالی وڈ کے لیے گیت گانے والے پاکستانی گلوکاروں کی فہرست میں ایک اور نام کا اضافہ ہو گیا ہے اور وہ نام معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا ہے۔

انھوں نے بالی وڈ کے ’شہنشاہ‘ کہے جانے والے اداکار امیتابھ بچن کی آنے والی فلم ’پنک‘ کے گیت ’کاری کاری رینا ساری‘ میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

گیت کو نیشنل انعام یافتہ نغمہ نگار اور مصنف تنویر غازی نے لکھا جسے گذشتہ روز باضابطہ طور پر



ریلیز کیا گیا۔ یہ فلم کا دوسرا نغمہ ہے۔ اس سے قبل ’جینے دے مجھے‘ ریلیز کیا گیا تھا۔
امیتابھ بچن نے گیت کے بارے میں ٹویٹ کیا: ’بلند آہنگ کا گیت ’کاری کاری‘ پراز معنی، فیصلہ کن اور ہرطرح سے مکمل ہے۔‘

ٹائمز میوزک نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’قرۃ العین کا گیت کاری کاری سرحدوں کے دونوں پار کے لیے امید کا گیت ہے‘ اور یہ امید ظاہر کی کہ ’قرۃ العین کی سنسنی خیز اور جذباتی آواز میں فلم پنک کا یہ گیت لاکھوں دلوں کو چھوئے گا۔‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.